حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ملیرکوٹلہ پنجاب/ شیعہ جامع مسجد میں بعد از نماز جمعہ شیعیان ملیرکوٹلہ نے گستاخ رسول وسیم رشدی ملعون کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مولانا سید اعظم علی رضوی اور مولانا سید رضی حیدر صاحب نے بتایا کہ یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئر مین اب مرتد ہو چکا ہے وسیم رشدی کے ذریعے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی اور توہیں آمیز کتاب لکھے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وسیم ملعون کے ذریعے مسلسل مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جا رہا ہے لہذا اسے فورا گرفتار کیا جانا چاہیئے ۔
انہوں نے کہا کے وسیم ملعون کو حکومت کی حمایت حاصل ہے ورنہ اس طریقے سے کسی کے مذہبی جزبات کو مجروح کر کے کوئی انسان اتنی آسانی کے ساتھ نہیں گھوم سکتا مولانا اعظم نے کہا کے وسیم ملعون پہلے بھی قرآن مجید کے سلسلے میں توہین آمیز بیانات دے چکا ہے مگر افسوس کہ حکومت کی جانب سے اس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی یہی وجہ ہے کہ اس نے اب پیغمبر(ص) کی شان میں گستاخی کی ہے جو مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت ہے اس طرح سے یہ ملعون ہمارے ملک کا ماحول خراب کرناچاہتا ہے ۔
ہم سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکار اپنے حکومتی فرائض کو انجام دیتے ہوئے مختلف مذاہب کی توہین اور کھلی جسارتوں پر فوری روک لگائے کیونکہ وسیم ملعون جیسے گمراہ عناصر کا کھلا گھومنا ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے لہذا حکومت جلدی قانونی کاروائی کرے تاکہ پھر کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے۔